Posts

واجب الوجود

 Ll lواجب الوجود  واجب الوجود عالم نام ہے ماسوا اللہ کا اور ما سوا اللہ حادث ہے اور کوئی حادث خود سے وجود میں نہیں آتا بلکہ اپنے وجود میں موجد کا محتاج ہوتا ہے اور موجد کا واجب الوجود ہونا ضروری ہے ورنہ وہ بھی کسی موجد کا محتاج ہوگا وھلم جر اور اس طرح تسلسل لازم آئے گا یا دور اور تسلسل و دور عند العقلاء دونوں ہی باطل ہے لہذا موجد عالم کا واجب الوجود ہونا لازم اور ضروری ہے واللہ تعالیٰ اعلم

غیبت کرنا کس کے لیے جائز ہے ؟

  لَا یُحِبُّ اللّٰہُ  الْجَہْرَ  بِالسُّوْٓءِ مِنَ الْقَوْلِ اِلَّا مَنْ ظُلِمَ ؕ وَ کَانَ اللّٰہ* *سَمِیْعًا عَلِیْمًا*(القرآن پ ٦) اﷲ بری بات کے زور سے کہنے کو پسند نہیں کرتے ، سوائے اس شخص کے جس پر ظلم ہوا ہو ، اور اﷲ خوب سننے والے اور خوب جاننے والے ہیں (۱) (۱) غرض کہ بری بات کا زبان پر لانا بھی براہے ؛ البتہ مظلوم کو سچائی کے دائرہ میں رہتے ہوئے ظالم کے خلاف زبان کھولنے کی اجازت ہے ؛ چنانچہ فقہاء نے لکھا ہے کہ مظلوم کے لئے ظالم کی غیبت کرنا جائز ہے ؛ کیوں کہ اس کا مقصد اپنے آپ کو ظلم سے بچانا ہے ، ( دیکھئے : احیاء علوم الدین للغزالی: ۳؍۲۰۴ ، شرح نووی علی مسلم ، : ۲؍۳۲۲ ، باب تحریم الغیبۃ) حضرت عبداللہ بن عباس ﷟  نے بری بات کہنے سے بددُعاء مراد لی ہے ، یعنی کسی مسلمان کے لئے بددُعاء جائز نہیں ، البتہ مظلوم ظالم کے خلاف بددُعاء کرسکتا ہے ۔  ( طبری : ۶؍۳ )(آسان تفسیر  مفتی سیف اللہ خالد قاسمی) جواب نمبر: 31560 بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ھ): 857=554-5/1432 ایسا ہی ہے۔ وتحرم غیبتہ (الذمي) کالمسلم وظاہرہ أنہ لا غیبة للحربي إھ فتاوی شامي: ۵/۲۶۳ (کتاب الحظر...